اہم خبریں

وزیرِ اعظم کی تبدیلی؟بڑی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد (رضوان عباسی ) وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو آزاد کشمیر کی موجودہ صورتِ حال، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے اور خطے میں امن کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اے بی نیوز سے خصوصی گفتگو میں واضح کیا کہ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کو ہٹانے سے متعلق میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں سراسر جھوٹی، بے بنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔
انہوں نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ نہ تو وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کی تبدیلی کا کوئی فیصلہ ہوا ہے اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں زیرِ غور آئی ہے۔پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیرِ امورِ کشمیر قمر الزماں کائرہ نے بھی ایسی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کی تبدیلی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں،
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اس نوعیت کی کوئی تجویز یا فیصلہ زیرِ بحث نہیں آیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکراتی عمل کی کامیابی پر حکومتی کمیٹی کو سراہا اور کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مثبت کردار ادا کیا، جو قابلِ تحسین ہے۔

زرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں حالیہ کشیدگی کے بعد وفاقی سطح پر پھیلائی جانے والی “تبدیلی کی افواہیں” زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتیں، جب کہ وفاقی حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مفاہمانہ پیش رفت خطے میں استحکام کی علامت قرار دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر،افغانستان فٹبال ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا

متعلقہ خبریں