راولپنڈی (اے بی این نیوز)نایاب نسل کا جانور راولپنڈی پولیس کے لیے درد سر بن گیا ۔نایاب نسل کے جانور کو ہتھیانے کی کوشش کرنے والی پولیس اہلکار کے خلاف مالکن نے سی پی او راولپنڈی کو درخواست دے دی ۔
درخواست کے مطابق سات اکتوبر کو پولیس اہلکار نے چار نامعلوم افراد کے ہمراہ سائلہ کے گھر پر چھاپہ مارا۔پولیس اہلکار نے کتیا نامعلوم چور سے تحفے میں لینے کا الزام عائد کیا،اپنے خاوند اور داماد کے ہمراہ تھانہ نصیر آباد میں چور سے ملاقات کی۔
چور نے بتایا کہ پولیس اہلکار کتیا کے حوالے سے دباؤ ڈال رہے ہیں۔احتجاج کرنے پر پولیس اہلکاروں نے میرے داماد پر تشدد کیا، اسسٹنٹ سب انسپکٹر گلفام قیمتی کتیا ہڑپ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: پرائس فکسنگ کارٹیل کیلئے اسٹیل کمپنیز پر 1.5 ارب روپے سے زائد کے جرمانے عائد