اہم خبریں

26 نومبر احتجاج کیس،علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی (اے بی این نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج پر درج مقدمے میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں 26 نومبر احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ کی سماعت ہوئی، عدالت نے علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

سماعت کے دوران علیمہ خان پر آج مقدمہ میں فردجرم عائد کی جانا تھی، پراسیکیوٹر نے بتایا کہ علیمہ خان کی جانب سے درخواست دینا والا علیمہ خان کے وکیل نہیں، وکالت نامہ کے بغیر ملزم کی طرف سے درخواست دینے کا مجاز نہیں۔مقدمے میں نامزد دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
مزید پڑھیں: آسٹریلو ی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز پرتھ ٹیسٹ باہر

متعلقہ خبریں