اہم خبریں

پنجاب میں 60 ہزار بچے تعلیم سے محروم

لاہور (  اے بی این نیوز       )پنجاب میں 60 ہزار بچے تعلیم سے محروم، حکومت کا بڑا قدم — ٹینٹ اسکولز قائم کرنے کا فیصلہ۔پنجاب میں حالیہ سیلاب کے باعث 60 ہزار سے زائد بچوں کا تعلیمی سلسلہ متاثر ہو گیا ہے۔ اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے یونیسیف کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں عارضی “ٹینٹ اسکولز” قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی تیزی سے جاری ہے اور 90 دن کے اندر تمام تعلیمی اداروں کو مکمل فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بچوں کے تعلیمی نقصان کو پورا کرنے کے لیے صوبے بھر میں تین شفٹوں میں عارضی اسکولز چلائے جا رہے ہیں تاکہ کسی بچے کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔رانا سکندر حیات کے مطابق ٹینٹ اسکولز آئندہ ہفتے سے کام شروع کر دیں گے، جہاں بچوں کے لیے بنیادی تعلیمی سہولیات، اسٹیشنری اور فرنیچر فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے زور دیا کہ حکومت پنجاب بچوں کے تعلیمی مستقبل کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔
مزید پڑھیں : اسلام آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان جان سے گیا

متعلقہ خبریں