اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد وفاقی دارالحکومت کے علاقے گولڑہ موڑ پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ شخص اے ٹی ایم سے رقم نکال رہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے لوٹنے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے مزاحمت پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واردات کے دوران بینک کے اے ٹی ایم کیبن کو بھی گولیوں سے نقصان پہنچا۔
عینی شاہدین کے مطابق دونوں ملزمان واردات کے فوراً بعد فرار ہو گئے، جبکہ آس پاس موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ دوسری جانب شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں بڑھتی ڈکیتیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو تحفظ کا احساس مل سکے۔
مزید پڑھیں : اڈیالہ جیل سے عمران خان کی صحت بارے فکر مند خبر آگئی،جا نئے کیا ہوا