اہم خبریں

آسٹریلیا کابھارت کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان

سڈنی (    اے بی این نیوز)آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف آئندہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ دورے میں بھارت کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، جس کا آغاز 19 اکتوبر سے ہوگا۔

سلیکشن پینل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، آسٹریلیا کے وائٹ بال اسکواڈز کی قیادت آل راؤنڈرمچل مارش کریں گے۔ ون ڈے اسکواڈ میں مچل اسٹارک، میٹ شارٹ اور مچل اوون کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ میتھیو رینشا کو طویل عرصے بعد ایک روزہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ 2022 کے بعد پہلی بار ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جوش انگلس کی واپسی ہوئی ہے، جو حالیہ انجری سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ تاہم آسٹریلوی ٹیم کو چند اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔ پیٹ کمنز کمر کی تکلیف کے باعث اور گلین میکسویل بازو میں فریکچر کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ مارنو س لبوشین کو بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

سیریز کا مکمل شیڈول کچھ یوں ہے:

ون ڈے میچز
19 اکتوبر
23 اکتوبر
25 اکتوبر

ٹی ٹوئنٹی میچز:
29 اکتوبر
31 اکتوبر
2 نومبر
6 نومبر
8 نومبر

مزید پڑھیں :جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز پی سی بی کا اہم فیصلہ سامنے آگیا، جا نئےٹیم کے نام

متعلقہ خبریں