اہم خبریں

بھارت کا دورہ مہنگا پڑ گیاآسٹریلیا کرکٹ ٹیم ایمرجنسی پہنچ گئی، جا نئے وجہ

کانپور (    اے بی این نیوز) بھارت میں موجود آسٹریلیا اے کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے باعث ٹیم کو طبی ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب آسٹریلوی کھلاڑیوں نے بھارتی اے ٹیم کے خلاف میچ کے بعد کانپور کے ایک ہوٹل میں کھانا کھایا، جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہونے لگی۔

آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ بولر ہینری تھورنٹن کی حالت زیادہ خراب ہونے پر انہیں دو دن تک اسپتال میں زیرِ علاج رکھا گیا، جبکہ مزید تین کھلاڑیوں کو بھی فوڈ پوائزننگ کی علامات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم مینجمنٹ نے ہوٹل کے کھانے کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے باضابطہ شکایت درج کروا دی ہے۔

اس واقعے نے کھلاڑیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار اور رہائش کے انتظامات پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ آسٹریلیا اے ٹیم کی جانب سے اس معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کھانے سے فوڈ پوائزننگ کی وجہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واقعی کھانے میں خرابی ہوتی تو دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑی متاثر ہوتے، نہ کہ صرف آسٹریلوی کھلاڑی۔ ان کا مؤقف ہے کہ معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :یو فون نے ٹیلی نار خرید لیا

متعلقہ خبریں