اہم خبریں

پیپلز پارٹی کبھی وفاق کو کمزور نہیں ہونے دے گی،راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        ) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے ملکی سیاست اور اتحادی حکومت کے حوالے سے اہم نکات پر روشنی ڈالی ان کا کہنا تھا کہ اتحاد بناتے وقت ہر جماعت کا اپنا منشور اور سوچ ہوتی ہے لیکن اصل مقصد ہمیشہ قومی مفاد اور وفاقی استحکام ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ واضح کرنا ہوگا کہ کسی نے ہمیں اقتدار میں نہیں بٹھایا بلکہ ہم عوامی قوت کے بل پر سیاست کر رہے ہیں.

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ بھی ہمارے ہی اداروں اور بچوں پر مشتمل ہے اور روزمرہ سیاست میں بعض قوتیں براہ راست حصہ نہیں لیتیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کبھی وفاق کو کمزور نہیں ہونے دے گی کیونکہ اگر وفاق کمزور ہوا تو پورے ملک کو نقصان پہنچے گا انہوں نے یاد دلایا کہ پیپلز پارٹی نے آئینی ترامیم کے ذریعے صوبوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا اور وفاق کو متوازن نظام فراہم کیا.

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ عوامی مفاد کو مقدم رکھا ہے اور بڑے فیصلے اسی بنیاد پر کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے تقاضے ذمہ داری اور قومی مفاد پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہیں ان کے مطابق اتحادی حکومت چلانا آسان نہیں تھا مگر انہوں نے کبھی اپنے اتحادیوں کے خلاف شکایت نہیں ہونے دی بلکہ اختلافات کے باوجود اتحاد برقرار رکھا انہوں نے زور دیا کہ پیپلز پارٹی کے تعاون کے بغیر ملک اور وفاق دونوں متاثر ہو سکتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی نے سیاسی جماعتوں کے لیے ایک بنیادی ضابطہ کار فراہم کیا ہے جس نے سیاست کو انتقامی کے بجائے جمہوری سمت میں آگے بڑھایا راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بعض لوگ جذباتی تاثر میں آ کر سیاسی مسائل کو غلط انداز میں پیش کرتے ہیں جبکہ جعلی لڑائیاں یا نورا کشتی اب سیاست میں نہیں چل سکتیں۔وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی وزیراعلیٰ یا سیاسی رہنما پر حملہ کیا جائے تو پیپلز پارٹی اسے کسی صورت قبول نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد حالات کو عدم اعتماد یا ٹکراؤ کی نوبت تک پہنچنے سے روکنا ہے کیونکہ سیاست ایک بے رحم میدان ہے جہاں ہر کسی کو معاف نہیں کیا جاتا ان کے بقول بعض قوتیں خاموشی سے انتظار کرتی ہیں اور مناسب موقع پر اپنا فائدہ اٹھاتی ہیں.

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اتحاد کی ضرورت میں ذاتی یا سیاسی مفادات کو نظر انداز کر کے قومی مفاد کو ترجیح دیتی ہے اور وہ اپوزیشن سے لڑنا نہیں چاہتے بلکہ بات چیت اور مفاہمت کا راستہ کھلا رکھنا چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے خلاف قومی سطح پر ایک متحد آواز ہونی چاہیے کیونکہ قومی سلامتی کے معاملات میں تمام جماعتوں کو یکجہتی دکھانی چاہیے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو مکمل طور پر الگ نہ سمجھا جائے ان کا کردار ریاستی ہے اور وہ ملک کے اداروں کا حصہ ہیں جن کا مقصد ریاست کے مفاد کا تحفظ ہے.

اسلام آباد میں اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مکمل امن و استحکام قائم رہا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا انہوں نے بتایا کہ حکومت نے دانستہ طور پر ایسے کسی منظر سے گریز کیا جس سے دشمن ملک بھارت کو خوشی ہوتی ان کے مطابق اندرونی اختلافات کو بیرونی سطح پر اچھالنا قومی مفاد کے منافی ہے.

طارق فضل چودھری نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان بداعتمادی کی باتیں بالکل بے بنیاد ہیں اتحادی جماعتوں کے درمیان کسی قسم کا فاصلہ نہیں اور دونوں جماعتوں کے تعلقات مکمل طور پر اعتماد پر مبنی ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بینچز پر بیٹھے چند رہنماؤں کی جانب سے پھیلائی جانے والی باتیں صرف سیاسی افواہیں ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں.

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتیں ملک کے مفاد میں متحد ہیں اور حکومت کو گرانے کی خواہش صرف سیاسی مخالفین کی ہو سکتی ہے طارق فضل چودھری نے کہا کہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قیادت کے درمیان مسلسل رابطہ موجود ہے جس کی بدولت حکومت متحد اور فعال انداز میں کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کوئی ناقابل صلح دشمنی نہیں بلکہ باہمی احترام اور سیاسی ہم آہنگی کا رشتہ ہے.

انہوں نے تسلیم کیا کہ سیاست ایک بے رحم میدان ہے مگر انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن کسی بھی فتنہ انگیزی یا اشتعال انگیزی میں حصہ نہیں لے گی طارق فضل چودھری نے کہا کہ مشکلات کے باوجود اتحادی جماعتیں حکومت کی مکمل حمایت کر رہی ہیں اور اتحاد کو توڑنے کی ہر کوشش ناکام ہو گی ان کے مطابق موجودہ حکومت کا فوکس عوامی مسائل کے حل اور ملکی استحکام پر ہے جبکہ مخالفین محض سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.

مزید پڑھیں :علیمہ خان کا عمران خان بارے ہوش اڑا دینے والا انکشاف،گرفتاری سے قبل کیا پیغام ملا،سب بتا دیا، جا نئے

متعلقہ خبریں