اہم خبریں

9 مئی حملہ کیس ،عمران خان کا جیل ٹرائل بحال

راولپنڈی (اے بی این نیوز   )عمران خان کے خلاف 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی (اے بی این نیوز) تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔

اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے اضافی سیکیورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کو خط لکھ دیا۔ خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے 15 ستمبر کو جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے اے ٹی سی راولپنڈی میں پیش کیا گیا۔ تاہم پنجاب حکومت نے ٹرائل جیل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
مزید پڑھیں :فاسٹ بولر نسیم شاہ شدید تنقید کی زد میں،جا نئے وجوہات

متعلقہ خبریں