اہم خبریں

فاسٹ بولر نسیم شاہ شدید تنقید کی زد میں،جا نئے وجوہات

لاہور (اے بی این نیوز   )پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ اپنے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کی شادی کی تقریب میں کھانا کھاتے نظر آ رہے ہیں اس ویڈیو نے دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کرکٹ میں دلچسپی کم کر رہے ہیں جبکہ کئی لوگوں نے ان کی فٹنس پر سوال اٹھائے ہیں ویڈیو میں انہیں چاولوں سے بھری پلیٹ کے ساتھ سیون اپ پیتے دیکھا جا سکتا ہے

جس پر بعض افراد نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بریانی کھاؤ اور دس اوورز میں اسی رنز کھاؤ تاہم کئی مداحوں نے نسیم شاہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شادی جیسی نجی تقریب میں خوشگوار لمحات گزارنا کسی کھلاڑی کی پیشہ ورانہ کارکردگی پر اثر نہیں ڈالتا یاد رہے کہ نسیم شاہ قومی ٹیم کے اہم بولر ہیں جو حالیہ مہینوں میں فٹنس مسائل کے باعث کچھ میچوں سے باہر رہے اب وہ مکمل بحالی کے بعد دوبارہ قومی اسکواڈ میں واپسی کی تیاری کر رہے ہیں سوشل میڈیا پر جاری بحث کے باوجود شائقین کرکٹ امید ظاہر کر رہے ہیں کہ نسیم شاہ جلد میدان میں اپنی شاندار بولنگ سے ایک بار پھر سب کے دل جیت لیں گے
مزید پڑھیں :قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سدرہ امین قصوروار،سرزنش،جا نئے ایسی کیا غلطی کی جس پر اتنا بڑا یکشن لیا گیا

متعلقہ خبریں