اسلام آباد (اے بی این نیوز )توشہ خانہ تو کیس کی سماعت آخری مرحلے میں داخل۔ سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کے روبرو جیل ٹرائل کے دوران استغاثہ کے بیسویں اور آخری گواہ پر بھی جرح مکمل کر لی گئی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 342 کے تحت سوالنامے فراہم کر دیئے آئندہ سماعت 8 اکتوبر کو وکلاء صفائی ان کے جوابات جمع کرائیں گے وی اوتوشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کو جیل سے کمرہ عدالت پیش کیا گیا۔
بانی کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے استغاثہ کے آخری گواہ نیب افسر محسن ہارون پر اپنی جرح مکمل کی پراسیکیوشن نے عدالت کو شہادت مکمل ہونے پر تحریری طور پر اگاہ کر دیا۔ عدالت نے 342 کے تحت سوالنامے دیدیئے ہیں بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کو دیئے گئے سوالناموں میں 29/29 سوالات ہیں۔ 342 کے تحت ملزمان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے اور اپنے دفاع میں گواہ پیش کرنے کا بھی موقع دیا۔ 8 اکتوبر کو وکلاء صفائی 342 کے تحت سوالنامے کے جوابات جمع کرائیں گے۔ عدالت نے بانی اور بشری کے وکلاء کو ملزمان سے صلاح مشورہ کا بھی موقع دیا۔ سماعت کے موقع پر سینیٹر علی ظفر، سینیٹر مشعال یوسفزئی، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، کے پی حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف، بانی کی تینوں بہنیں بھی عدالت میں موجود تھیں۔
مزید پڑھیں :فیصلہ کیوں دیا،جج کے گھر بڑا سانحہ پیش،شوہر اور بیٹا زخمی