اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آئی ایم ایف نے وفاق کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں سکیموں کو فنڈز دینے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا کہ
صوبے متاثرہ علاقوں میں بحالی سکیموں کو اپنے وسائل سے فنڈز دیں۔
آئی ایم ایف مشن اور پاکستان کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا آج اہم ترین دنہے۔
آئی ایم ایف مشن کے آج وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کے ساتھ مذاکرات ہونگے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق
ریکوڈک منصوبے پر کچھ بریفنگ ہو چکی، باقی آج کے مذاکرات میں ہوگی۔
مشن کے ساتھ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو فنڈز منتقلی پر بات چیت ہوگی۔ سرکاری حکام کے مطابق
آئی ایم ایف مشن کو سیلاب سے نقصانات پر آج دوبارہ بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق
صوبے یقینی بنائیں کہ بحالی کی سکیموں سے سرپلس میں کمی نہ آئے۔
سبلاب کے نقصانات کے بعد بجٹ اہداف دوبارہ طے کرنے پر بھی بات چیت ہوگی۔
معاشی ٹیم پرامید ہے کہ آئی ایم ایف مشن اگلی قسط کے اجرا کی سفارش کرے گا۔
وزارت توانائی کے ساتھ مذاکرات میں پاور سیکٹر کی اصلاحات پر بات چیت ہوگی۔
مذاکرات کے دوران لائن لاسز اور بجلی بلوں کی ریکوری بھی زیر بحث آئیں گے۔
آئی ایم ایف مشن کی جانب سے ڈسکوز کی نجکاری کو ٹائم فریم بھی مانگا جائے گا۔
مزید پڑھیں :مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف تفصیلی اختلافی نوٹ جاری