کھٹمنڈو(اے بی این نیوز)نیپال اور چین میں شدید برفباری کے باعث ماؤنٹ ایورسٹ میں ایک ہزار سے زائد کوہ پیما اور دیگر افراد پھنس گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی حدود میں 350 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹرز کا استعمال کرنا ممکن نہیں ہے۔
اس لئے متاثرین تک پہنچنے کیلئے مقامی افراد کی مدد لی جارہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کھٹمنڈو اور ملحقہ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 47 افراد ہلاک اور 9 لاپتہ ہوگئے۔ کئی پل اور رابطہ سڑکیں بھی ریلے میں بہہ گئیں۔بھارت کے سیاحتی مقام دارجلنگ میں بھی شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
مزید پڑھیں: فرانس کے وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا،نیوز چینل کا دعویٰ