اہم خبریں

روہت شرما کو ون ڈے کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا؟اہم انکشاف سامنے آگیا

نیو دہلی (اے بی این نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ دراصل ’ٹیم کلچر‘ کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا کہ نوجوان بلے باز شُبمن گِل کو آسٹریلیا کے خلاف آئندہ تین روزہ سیریز کے لیے وَن ڈے فارمیٹ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جسکے ساتھ ہی روہت شرما کی وَن ڈے کپتانی کا دور اختتام پذیر ہو گیا۔

چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے اس حوالے سے کہا کہ تینوں فارمیٹس کے لیے الگ الگ کپتان رکھنا ’عملی طور پر ناممکن‘ تھا تاہم ’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ اس بات سے خوفزدہ تھی کہ اگر روہت قیادت جاری رکھتا ہے تو وہ اپنے ’فلسفانہ قیادت‘ کے مطابق ٹیم کو چلائے گا جس سے ٹیم کلچر متاثر ہو سکتا تھا۔
مزید پڑھیں: عمرایوب ،شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

متعلقہ خبریں