اہم خبریں

عمرایوب ،شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس میں عدالت نے عمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نے تینوں رہنماؤں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی، جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ یہ تمام لوگ ایک دفعہ بھی اس مقدمےمیں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں: یو اے ای نےویز ے جاری کرنے کیلئے نئے ضوابط جاری کردیئے

متعلقہ خبریں