اہم خبریں

یو اے ای نےویز ے جاری کرنے کیلئے نئے ضوابط جاری کردیئے

دبئی (اے بی این نیوز)اماراتی شناخت، شہریت و کسٹم اتھارٹی نے یو اے ای میں مقیم غیرملکیوں کی جانب سے اپنے دوستوں کے لیے وزٹ ویزے جاری کرانے کے نئے ضوابط جاری کردیئے ہیں۔

شناخت و شہریت اتھارٹی کا کہنا ہے کہ امارات میں مقیم کوئی بھی غیرملکی اگر اپنے پہلے درجے کے رشتہ دار کو وزٹ پر بلانے کا خواہش مند ہو تو لازمی ہے کہ اس کی ماہانہ تنخواہ 4 ہزار درھم سے کم نہ ہو۔

اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ قانونی طورپر مقیم غیرملکی کی جانب سے دوسرے یا تیسرے درجہ کے رشتہ دار کے لیے وزٹ ویزہ جاری کرانے کی صورت میں ماہانہ تنخواہ کی کم از کم حد 8 ہزار درھم مقرر کی گئی ہے۔

امارات میں مقیم غیرملکی دور کے رشتہ دار یا دوست کے لیے ویزہ جاری کرانے کی درخواست دے تو اس صورت میں اس کی ماہانہ تنخواہ کم از کم 15 ہزاردرھم ہونا لازمی ہے۔

خیال رہے اس سے قبل امارات میں 4 نئی اقسام کے وزٹ ویزے متعارف کرائے جاچکے ہیں جن میں منصوعی ذہانت کے ماہرین ، تفریح و تقریبات اور کروز شپ و لیژر بوٹس سے متعلق افراد کی کیٹگری شامل تھی۔

اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ضوابط کے مطابق ہر قسم کے ویزے کے لیے قیام کی مدت اور اس میں کی جانے والی توسیع کی شرائط بھی انکے مطابق طے کی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں: این اے 117 سے چوہدری امجد رفیق استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

متعلقہ خبریں