لاہور ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت آج ہوگی ۔
ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی آج شہباز شریف کے دعویٰ پر سماعت کرینگے ۔
عدالت نے شہباز شریف کے گواہوں کو طلب کررکھا ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنے بیان پر جرح مکمل کروا چکے ہیں ۔
پانامہ لیکس کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی نے رشوت کا جھوٹا الزام عائد کیا۔ استدعا کی گئی کہ
عدالت بانی پی ٹی آئی کو دس ارب روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے۔
مزید پڑھیں :
