اہم خبریں

ضمنی انتخاب، غیر حتمی نتائج ،جا نئے کس نے میدان مارا

راولپنڈی(  اے بی این نیوز     )وارڈ نمبر 8 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک عبدالصمد حسین نے کامیابی حاصل کر لی۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق ملک عبدالصمد حسین نے 2,679 ووٹ حاصل کیے۔آزاد امیدوار ملک عبدالکریم خان نے 2,025 ووٹ لے کر دوسرا جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے عثمان مرشد 104 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ آزاد امیدوار ملک آغا بابر خان کو 6 ووٹ ملے اور وہ چوتھے نمبر پر رہے۔

الیکشن حکام کے مطابق کل 4,849 ووٹ ڈالے گئے، جن میں سے 35 ووٹ مسترد قرار پائے۔ مرد ووٹرز کی تعداد 3,024 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1,825 رہی۔ووٹنگ کی مجموعی شرح 14.22 فیصد ریکارڈ کی گئی۔غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ نے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 8 میں واضح برتری حاصل کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کر لی۔
مزید پڑھیں :فائنل ٹاکرا،جا نئے تاج کس کے سر سجا

متعلقہ خبریں