کراچی (اے بی این نیوز )کراچی میں محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان “شکتی” کے پیش نظر دسواں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق طوفان شمال مغربی بحیرہ عرب میں موجود ہے اور اس کے باعث ساحلی پٹی پر سمندر میں طغیانی پیدا ہو گئی ہے۔ ہوا کی رفتار 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھنے کا امکان ہے، جب کہ سمندری لہریں معمول سے بلند ہو سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان شکتی اس وقت کراچی سے تقریباً 800 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران یہ طوفان کمزور پڑنے کا قومی امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ادھر آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ بلند پہاڑی مقامات پر برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں :ویمنز ورلڈ کپ میچ ، پاکستانی اوپنر منیبہ علی کا رن آؤٹ متنازع بن گیا