میرپور(اے بی این نیوز)میرپور آزاد کشمیر میں منگلا ڈیم سے ملحقہ علاقے میں زمین سرکنے سے 16 مکانات دھنس گئے اور کئی مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں۔
کمشنر میرپور ڈویژن کے مطابق پوٹھہ بینسی گاؤں منگلا ڈیم کے کنارے پر واقع ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے سے زمین مسلسل نیچے دھنس رہی ہے، جس سے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ منگلا ڈیم سے ملحقہ علاقوں میں زمین سرکنے سے مقامی آبادی محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ویرات کوہلی اور روہت شرما کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ