کولمبو(اے بی این نیوز)آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہونگے۔آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہونگی۔
میچ کی تیاری کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ ہفتے کو شیڈولڈ تھی مگر بارش کے سبب یہ پریکٹس سیشن منسوخ ہوگیا۔تاہم ٹاکرے کی تیاری کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ان ڈور سیشن میں جم کر پریکٹس کی ، کھلاڑیوں نے ان ڈور نیٹس پر بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔
ہیڈ کوچ محمد وسیم اور دیگر کوچز کی نگرانی میں ویمن کرکٹرز نے فزیکل ٹریننگ میں بھی حصہ لیا۔پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آج میچ بارش سے متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔ میچ کے آغاز سے قبل بارش کی پیش گوئی ہے جو وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزاتوار05اکتوبر اپنے کیرئر،محبت،شادی اور دن بارے جانئے ؟