کراچی( اے بی این نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سپن باؤلر ابرار احمد کی شادی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ان کی شادی کراچی میں آمنہ رحیم سے ہو رہی ہے۔ جبکہ شادی کی تقریب 6 اکتوبر کو کراچی میں ہوگی۔
ابرار احمد شادی کے فوراً بعد ٹیسٹ سکواڈ کو جوائن کر لیں گے۔ ابرار احمد بھی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔
واضح رہے کہ کرکٹر ابرار احمد کی مہندی کی تقریب گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔
ابرار احمد نے پہلی بار 2017 میں پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی۔اس کے بعد انہوں نے 2022 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔یہ سیریز اس لیے بھی تاریخی تھی کہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان آئی اور کھیلی۔
مزید پڑھیں:حکومت کا پیپلزپارٹی سے ایک بار پھر رابطہ