اہم خبریں

جرمانے کا نیا قانون ! موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان کے لیے بڑی خبر

لاہور( اے بی این نیوز) گاڑیوں کی ملکیت کی تاخیر سے منتقلی پر نیا قانون نافذ کر دیا گیا، بھاری جرمانے کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی ملکیت تاخیر سے منتقل کرنے والوں کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترمیم کی گئی ہے۔

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول نے کہا کہ رول 47(3) میں ترمیم کی گئی ہے۔ نئی ترمیم کے تحت اگر خریدار مقررہ مدت کے اندر گاڑی کی ملکیت میں تبدیلی کی اطلاع نہیں دیتا ہے تو اسے ٹرانسفر فیس کے ساتھ اضافی جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

موٹرسائیکل اور سکوٹر پر جرمانہ
31 سے 60 دن کی تاخیر: 1,000 روپے

61 سے 90 دن کی تاخیر: 2,000 روپے

91 سے 120 دن کی تاخیر: 4,000 روپے

دیگر گاڑیاں (کاریں، جیپ وغیرہ)
31 سے 60 دن کی تاخیر: 10,000 روپے

61 سے 90 دن کی تاخیر: 20,000 روپے

91 سے 120 دن کی تاخیر: 30,000 روپے

حکام کے مطابق یہ قدم گاڑیوں کا درست ریکارڈ رکھنے اور فراڈ کے خاتمے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاہم 120 دن سے زائد تاخیر پر مزید قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عوام کی سہولت کے لیے “آن لائن ای لرنرز پرمٹ” ایپ لانچ کر دی، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ یہ قدم شہریوں کی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ درخواستیں پولیس کے آفیشل پورٹل dlims.islamabadpolice.gov.pk کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں، جبکہ رہنمائی کے لیے ہدایات اسلام آباد پولیس کی ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر موجود ہیں۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس سید علی ناصر رضوی نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی آخری تاریخ میں 7 اکتوبر 2025 تک توسیع کر دی ہے جس کے بعد لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جس میں گرفتاری اور گاڑیوں کو ضبط کرنا بھی شامل ہے۔

حکام کے مطابق بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد میں خصوصی سروس ڈیسک قائم کیے گئے ہیں تاکہ شہری بروقت لائسنس حاصل کر سکیں۔
مزید پڑھیں‌:عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

متعلقہ خبریں