اہم خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (اے بی این نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کی جا رہی ہیں۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس قیمتوں کے تعین کا کوئی شفاف طریقہ کار موجود نہیں، جب کہ قیمتوں میں اضافہ مہنگائی میں مزید اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔یاد رہے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا تھا ، پیٹرول چار روپے سات پیسے فی لیٹر مہنگا، ڈیزل چار روپے چار پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔

جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت دوسو اڑسٹھ روپے اڑسٹھ پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت دوسو چہتر روپے اکیاسی پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر جینیفر نکول کی گھر سے لاش برآمد

متعلقہ خبریں