اہم خبریں

موسم سرما کی پہلی برف باری

گلگت بلتستان (اے بی این نیوز     )گلگت بلتستان اور مانسہرہ کے سیاحتی علاقوں میں موسم کی پہلی برف باری کا آغاز ہو چکا ہے جس کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے برف باری کے باعث علاقے کا حسن نکھر آیا ہے اور پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے جس نے مقامی افراد اور سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے گلگت بلتستان کے بلند و بالا مقامات پر برف باری ساڑھے چار ہزار میٹر کی بلندی سے شروع ہوئی جو خنجراب بابوسر اور برزول ٹاپ جیسے دور دراز علاقوں تک پھیل چکی ہے تیز ہواؤں اور ہلکی بارش نے موسم کو مزید سرد کر دیا ہے اور بالائی علاقوں میں مقیم افراد کو شدید سردی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اسی طرح مانسہرہ کے مشہور سیاحتی مقامات جیسے بابوسر ٹاپ بیسر اور نوری ٹاپ پر بھی برف باری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے بابوسر ٹاپ پر ہلکی برف باری نے علاقے کا منظر مزید دلکش بنا دیا ہے اور سیاح بڑی تعداد میں ان مقامات کا رخ کر رہے ہیں مقامی انتظامیہ کی جانب سے سردی سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ سیاحوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو

مزید پڑھیں :صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان

متعلقہ خبریں