اہم خبریں

ٹماٹر کی قیمت لال ولال ہو گئی،تاریخ کی بلند ترین سطح پر،جا نئے اور پریشان ہو جا ئیں

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )پاکستان میں ٹماٹر کی قیمتوں نے عوام کو ایک بار پھر شدید جھٹکا دیا ہے اور مارکیٹ میں نرخ تیزی سے بڑھتے ہوئے 400 روپے فی کلو کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ اکتوبر کے آغاز پر ہی یہ اضافہ مہنگائی کی ایک نئی لہر کی نشاندہی کرتا ہے، جس سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ٹماٹر سب سے زیادہ 380 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، راولپنڈی میں 360، فیصل آباد میں 350 اور لاہور میں 340 روپے فی کلو دستیاب ہیں۔ سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور ملتان میں یہ قیمت 320 روپے تک جا پہنچی ہے۔ کراچی اور پشاور کے شہری بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے جہاں ٹماٹر 300 روپے فی کلو تک بک رہے ہیں۔ سرگودھا اور بہاولپور میں نرخ 280 روپے، حیدرآباد، لاڑکانہ اور بنوں میں 250 روپے جبکہ سکھر میں نسبتاً کم یعنی 240 روپے فی کلو ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صرف ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں اوسطاً 88 روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد زرعی پیداوار شدید متاثر ہوئی تھی اور اسی وجہ سے قیمتوں میں تاریخی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ٹماٹر کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری اشیائے خورونوش بھی مہنگی ہو گئی ہیں جن میں پیاز، لہسن، آٹا، دالیں، دودھ، گھی، خوردنی تیل، مٹن اور سرخ مرچ شامل ہیں۔ تاہم کچھ اجناس جیسے برائلر چکن، آلو اور ایل پی جی گھریلو سلنڈر کے نرخوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ 20 بنیادی اشیاء کی قیمتیں جوں کی توں برقرار ہیں۔

مزید پڑھیں :جدید الیکٹرک بس سروس ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا نیا دور لے کر آئی ہے،مریم نواز

متعلقہ خبریں