مانسہرہ (اے بی این نیوز ) مانسہرہ کی بلند چوٹی موسیٰ کا مصلیٰ اور اس کے بالائی پہاڑوں پر موسمِ سرما کی پہلی برفباری نے دلکش مناظر پیدا کر دیے ہیں۔ پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے جس نے وادی کی خوبصورتی کو مزید نکھار دیا ہے۔
ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں کے ساتھ برفباری نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ مقامی لوگ اور سیاح ان مناظر سے بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔ قدرتی حسن سے مالامال اس مقام پر برفباری کے بعد سیاحت کے رجحان میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
مزید پڑھیں :ایمل ولی ایزی لوڈ اور انڈر19 ہے،ان کا بیان ناقابل برداشت ہے، طلال چودھری