نیو دہلی (اےبی این نیوز)بھارتی میڈیا کے مطابق طالبان کے 2021 میں افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد کابل سے نئی دہلی کا پہلا اعلیٰ سطحی سرکاری دورہ ہوگا، جسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔
این ڈی ٹی وی ورلڈ کے مطابق طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی 9 اکتوبر کو بھارت کے دورے پر آ رہے ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امیر خان متقی کو بین الاقوامی سفری پابندیوں سے عارضی استثنیٰ دیا ہے، جس کے تحت وہ 9 سے 16 اکتوبر کے دوران بھارت میں قیام کر سکیں گے۔
بھارتی حکام کئی مہینوں سے اس ملاقات کی تیاری کر رہے تھے۔ جنوری 2025 سے اب تک دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارت کاروں کے درمیان کئی بار بات چیت ہو چکی ہے، جن میں دبئی میں ہونے والی ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ان مذاکرات میں افغانستان کو انسانی امداد، صحت کے شعبے میں تعاون اور افغان مہاجرین کی بحالی جیسے معاملات پر بات چیت ہوئی۔
رواں برس مئی میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف ”آپریشن سندور“ کے بعد بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور امیر خان متقی کے درمیان پہلی بار براہ راست ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر