اہم خبریں

ملازمین کا خصوصی الائو نس بحال

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )وفاقی اسپتالوں کے ملازمین کے ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی پر اصولی طور پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے اس معاملے پر آمادگی ظاہر کی۔ ملاقات میں وفاقی اسپتالوں کے ملازمین کے دیرینہ اور جائز مطالبات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ ہیلتھ رسک الاؤنس کی منظوری کے لیے وزارت خزانہ وزیراعظم کو سمری ارسال کرے گی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق سمری وزیراعظم کو بھجوائی جا رہی ہے تاکہ اس الاؤنس کی حتمی منظوری دی جا سکے۔

مزید پڑھیں :مریم نواز نےبتا دیا وہ معافی نہیں مانگیں گی، بیرسٹر عقیل ملک

متعلقہ خبریں