راولپنڈی( اے بی این نیوز ) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں فرانس کے سفارت خانے کے وفد نے اپنے شہری سے ملاقات کی جسے منشیات کے مقدمے میں قید کیا گیا ہے۔ جیل حکام کے مطابق وفد کو قونصلر رسائی دی گئی اور ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔
یہ ملاقات بین الاقوامی قوانین اور قیدیوں کے حقوق کے تحت دی گئی سہولت کا حصہ ہے، جس میں غیر ملکی شہریوں کو اپنے سفارت خانے کے نمائندوں سے رابطہ کرنے کا حق دیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران قیدی کی قانونی اور فلاحی سہولیات پر بھی بات کی گئی۔
مزید پڑھیں :سوشل میڈیا پر پابندی عائد