اہم خبریں

وکلا کی گرفتاریاں، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        )اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے پریس کلب کے باہر وکلا کی گرفتاریوں نے وکلا برادری کو مشتعل کر دیا ہے اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے کل کے دن مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی اور قانونی حق ہے اور اس حق کو چھیننے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کل جنرل باڈی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے،

جس میں وکلا نمائندگان اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ اجلاس میں پولیس رویے کے خلاف احتجاجی حکمت عملی اور ممکنہ سخت اقدامات پر غور کیا جائے گا۔یہ صورتحال اسلام آباد میں وکلا اور پولیس کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھا رہی ہے اور کل کی ہڑتال کے بعد قانونی کارروائیوں اور عدالتوں کے معمولات بھی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں :علی امین نے عمران خان کے احکامات دھول میں اڑا دیئے،کا بینہ اجلاس کا بہانہ،اڈیالہ جیل نہ پہنچے

متعلقہ خبریں