اہم خبریں

علی امین نے عمران خان کے احکامات دھول میں اڑا دیئے،کا بینہ اجلاس کا بہانہ،اڈیالہ جیل نہ پہنچے

راولپنڈی( اے بی این نیوز        ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےعمران خان کے اڈیالہ جیل ملاقات کے احکامات پر عمل نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان اور علی امین گنڈا پور کے درمیان بڑھتی چپقلش پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ کو آج ملاقات کے لیے اڈیالہ طلب کیا تھا، تاہم علی امین گنڈا پور کابینہ اجلاس کی مصروفیت کا جواز پیش کرتے ہوئے نہیں پہنچے۔

پارٹی کوآرڈینیٹرز کی جاری کردہ فہرست میں بھی آج علی امین گنڈا پور کا نام شامل نہیں تھا، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی انہیں ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا جاتا رہا۔پی ٹی آئی کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور بحیثیت وزیراعلیٰ کسی فہرست کے پابند نہیں ہیں، وہ جب چاہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :ویمنز کرکٹ میچ،پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف

متعلقہ خبریں