اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد پریس کلب میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر وزیرمملکت طلال چودھری نے فوری ردعمل دیتے ہوئے تمام صحافیوں اور پریس کلب انتظامیہ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔طلال چودھری کا کہنا تھا
کہ وہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر پریس کلب آئے ہیں تاکہ ذاتی طور پر صحافیوں سے معذرت کر سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لیے آئی جی اسلام آباد کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔وزیرمملکت نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے احترام پر یقین رکھتی ہے اور پریس کلب جیسے اداروں کی حرمت کا ہر صورت میں تحفظ کیا جائے گا۔