اہم خبریں

اسلام آباد پریس کلب واقعہ وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا،آئی جی سے رپورٹ طلب، ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پریس کلب میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ صحافی برادری پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور اس واقعے میں ملوث اہلکاروں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور زبان ہیں، ان پر طاقت کا استعمال ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت صحافیوں اور ان کے اداروں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

مزید پڑھیں :پریس کلب میں پولیس کے داخل،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی، وزیر اطلاعات

متعلقہ خبریں