کابل (اےبی این نیوز)افغانستان میں موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بحال کر دی گئی۔افغانستان میں دو دن موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند رکھنے کے بعد گزشتہ رات بحال کر دی گئی ہیں۔
افغان حکومت کی جانب سے پیشگی اطلاع دیئے بغیر سوموار کو پورے ملک میں ٹیلی کمیونیکیشن بند کر دی گئی تھی، جس کی وجہ سے کاروبار، تعلیمی سرگرمیاں اور عوامی رابطے منجمد ہو گئے تھے۔
موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کابل سمیت قندھار، خوست، غزنی اور ہرات میں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں۔انٹر نیٹ بحال ہونے کی خوشی میں افغانستان کی عوام سڑکوں پر نکل آئی۔
اس موقع پر انہوں نے گاڑیوں کے ہارن بجائے، خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں اور غبارے خریدے، افغان شہریوں کا کہنا تھا کہ شہر دوبارہ زندہ ہوگیا ہے۔افغانستان حکومت نے 2021 کے بعد پورے ملک میں ٹیلی کمیونی کیشن معطل کی۔
مزید پڑھیں: ملازمین کو سو فیصد اسپیشل الائونس دینے کا فیصلہ