اوتھل (اے بی این نیوز)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل اوتھل میں زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اوتھل میں زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور پتھروں سے لدے ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور بچوں اور خواتین سمیت 17 مسافر زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی، حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔حکومت بلوچستان نے اوتھل میں ٹریفک حادثے میں 6 اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ اوتھل زیرو پوائنٹ روانہ ہوئیں، زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرکےطبی امداد فراہم کی جارہی ہےترجمان نے کہا کہ حکومت بلوچستان متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
مزیدآپڑھیں :زاد کشمیر احتجاج،مظاہرین کی فائرنگ،ڈنڈوں سے تشدد