اہم خبریں

عمران خان نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا،آج بڑا بریک تھرو متوقع

راولپنڈی ( اے بی این نیوز       ) اڈیالہ جیل میں آج بانی تحریک انصاف سے ملاقات کا دن ہے، جس کے لیے گزشتہ روز جیل حکام کو ارسال کی گئی فہرست میں 6 افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی بھی آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہے

ملاقات کے سلسلے میں اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے چار مقامات پر پولیس پکٹس لگائی جائیں گی جن میں کورگھ پور، فیکٹری ناکہ، داہگل اور اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے قریب چیک پوائنٹس شامل ہیں

سیکیورٹی اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ملاقات کے لیے آنے والے افراد کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے جیل حکام کا کہنا ہے کہ ملاقاتیں صرف منظوری شدہ فہرست کے مطابق ہی ممکن ہوں گی اور غیر متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں :یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین نے دفاتر کو تالے لگا د یئے،ہیڈکوارٹر مکمل طور پر بند،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں