اہم خبریں

زلزلہ،77 افراد جان سے گئے،700 سے زائد آفٹر شاکس،جا نئے تفصیلات

فلپائن ( اے بی این نیوز       )فلپائن میں شدید زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 72 ہو گئی ہے جبکہ 294 افراد زخمی ہوئے ہیں غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلہ گزشتہ رات وسطی جزیرے سیبو میں آیا جس کی شدت 6 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی تھی زلزلے کے بعد صوبے بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے

زلزلے کے بعد اب تک 700 سے زائد آفٹر شاکس محسوس کیے جا چکے ہیں جس کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ساحلی شہر بوگو بتایا جا رہا ہے جہاں متعدد عمارتیں منہدم ہو چکی ہیں

فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے بھاری مشینری اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اموات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ کئی علاقوں تک تاحال مکمل رسائی ممکن نہیں ہو سکی

مزید پڑھیں :بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے13500 روپے کی قسط کب ملے گی ؟

متعلقہ خبریں