اہم خبریں

ایمان مزاری کیس،فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرائل کورٹس کے ججز سے منسوب بیان پر ایمان مزاری ایڈووکیٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے درخواست گزار کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں انہوں نے کہا کہ اگر ججز کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے تو وہ خود آ کر کہیں گے کسی اور کے کہنے سے اس کا تاثر مختلف ہوگا

درخواست گزار شہری حافظ احتشام عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ ایمان مزاری کی تقریر سے ججز کے حوالے سے یہ تاثر گیا کہ عدلیہ میں تقسیم ہے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ وہ کون سے ججز کی بات کر رہے ہیں جس پر درخواست گزار نے جواب دیا کہ ان پانچ ججز میں جسٹس محسن اختر کیانی بھی شامل ہیں اس پر عدالت برہم ہو گئی اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سختی سے کہا کہ یہیں رک جائیں اور ایک لفظ بھی آگے نہ بولیں انہوں نے واضح کیا کہ کسی کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے لیکن عدالت میں کوئی تقسیم نہیں ہے اور وہ ایسا تاثر بننے نہیں دیں گے

عدالت نے درخواست گزار سے ایمان مزاری کی تقریر کا متن پڑھوایا جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ اس میں توہین عدالت کہاں ہے انہوں نے ریمارکس دیے کہ سب کو آزادی اظہار رائے حاصل ہے اور اخبار پڑھنے یا وی لاگ سننے پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ایمان مزاری نے ٹرائل کورٹ کے ججز پر دباؤ ڈالنے کا تاثر دیا ہے تاہم عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کسی جج نے اس بارے میں شکایت کی ہے جس پر درخواست گزار خاموش ہو گئے

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اگر ایمان مزاری نے کمزور ججز کی نشان دہی کی ہے تو اس میں برا کیا ہے ہر جگہ اچھے اور نالائق ججز ہوتے ہیں اس بنیاد پر تو یہ توہین عدالت کا کیس نہیں بنتا عدالت نے نشاندہی کی کہ ضلعی عدلیہ کے کسی جج نے نہ تو شکایت کی ہے اور نہ ہی کوئی نوٹس لیا ہے ججز خود بار کونسلز میں جا کر تقاریر کرتے ہیں۔عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے کہ آیا یہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں
مزید پڑھیں :مودی کا چہرہ مزید بے نقاب، سکھ برادری کے خلاف مذموم کارروائیوں کا انکشاف ،جا نئے حقائق

متعلقہ خبریں