کراچی ( اے بی این نیوز )کراچی میں آج موسم گرم، خشک اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندری ہوائیں معطل رہیں گی جس کے نتیجے میں حبس کی کیفیت برقرار رہے گی شہر قائد میں اس وقت درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے
جبکہ نمی کے زیادہ تناسب کے باعث درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے تاہم گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد محسوس کی جا سکتی ہے شہر میں ہوائیں صرف 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے محکمہ موسمیات نے شام کے اوقات میں ہلکی بارش کے امکانات بھی ظاہر کیے ہیں
مزید پڑھیں :انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کی نیلامی ، پا کستان کے کھلاڑیوں کی ڈیمانڈ،جا نئے کون کون شامل