اہم خبریں

پی ٹی آئی میں ٹوٹ پھوٹ شروع

لاہور ( اے بی این نیوز        ) خیبرپختونخوا کے بعد اب پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کی قیادت اندرونی اختلافات کا شکار ہو گئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر حافظ فرحت کی نامزدگی نے پارٹی کو دو حصوں میں بانٹ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ عالیہ حمزہ اور حماد اظہر گروپ ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔پارٹی کے اندرونی حلقوں کا دعویٰ ہے کہ یہ عہدے سلمان اکرم راجا کی ایما پر دیے گئے جس پر متعدد رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا اور نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، نئی قیادت کے تحت پہلا احتجاج اڈیالہ جیل کے باہر ہوا، مگر یہ احتجاج ناکامی کا شکار رہا کیونکہ پنجاب اسمبلی میں 109 ایم پی ایز موجود ہونے کے باوجود صرف 16 اراکین نے شرکت کی۔پارٹی کے اندر سے یہ آواز بھی اٹھ رہی ہے کہ ان تعیناتیوں میں عالیہ حمزہ کی رائے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا، جس سے اختلافات مزید گہرے ہو گئے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ کشمکش برقرار رہی تو پنجاب میں اپوزیشن کے کردار کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں  :بلوچستان کابینہ کا فیصلہ معطل

متعلقہ خبریں