اہم خبریں

ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع ،جا نئے کب تک جمع کرا ئے جا سکتےہیں

اسلام آباد (اے بی این نیوز )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گزاروں کے لیے بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع کر دی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر کے بجائے 15 اکتوبر مقرر کر دی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق اس توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ نئے ریٹرن فارم کے ذریعے باآسانی اپنے گوشوارے فائل کر سکیں۔ ادارے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ کا انتظار کرنے کے بجائے جلد از جلد اپنے ریٹرن جمع کرا دیں تاکہ کسی بھی قسم کی ہڑبونگ یا تکنیکی مسائل سے بچا جا سکے۔

ٹیکس ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ کاروباری طبقے اور عام ٹیکس گزاروں کے لیے ریلیف کا باعث ہے، تاہم ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ 15 اکتوبر کے بعد مزید توسیع نہیں دی جائے گی اور تاخیر کی صورت میں لیٹ فائلرز پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں :پانڈا بانڈز اور پائیدار بانڈز کے اجراء کی تیاری شروع

متعلقہ خبریں