اسلام آباد (اے بی این نیوز ) اسلام آباد میں پارلیمانی سیاست ایک نئی کشیدگی کا شکار ہو گئی ہے جہاں پیپلز پارٹی نے واضح اعلان کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے معافی مانگنے تک وہ کسی بھی قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ اجلاس سے بھی احتجاجاً واک آؤٹ کیا اور وفاقی حکومت کو سخت پیغام دیا۔
سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر ضمیر گھمرو نے کہا کہ مریم نواز کے حالیہ بیانات نہ صرف غیر مناسب ہیں بلکہ وفاق کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ان بیانات کی سخت مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب فوری طور پر عوامی طور پر معافی مانگیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی نے کینال کے مسئلے پر اپنے اعتراضات مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں جمع کرائے تھے لیکن اس کے باوجود وزیر اعلیٰ پنجاب نے منصوبے کا افتتاح کر دیا، جو وفاقی اصولوں کے خلاف ہے۔ ضمیر گھمرو نے زور دیا کہ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے عوام کی مدد کرے، بجائے اس کے کہ ایسے اقدامات کرے جو صوبائی ہم آہنگی کو نقصان پہنچائیں۔
مزید پڑھیں :ٹیکس گوشوارے آج رات کتنے بجے تک جمع کرا ئے جا سکتے ہیں ،جا نئے