اسلام آباد (اے بی این نیوز ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کر دیا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ آج رات 12 بجے تک ہے اور اس میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ وقت کے اندر اپنے ریٹرن لازمی طور پر جمع کرائیں ورنہ وہ قانون کے تحت لیٹ فائلر تصور ہوں گے۔
ایف بی آر کے مطابق آئی آر آئی ایس پلیٹ فارم مکمل طور پر فعال ہے اور ٹیکس گزار نئے اور سادہ ریٹرن فارم کے ذریعے اپنا ریٹرن باآسانی فائل کر سکتے ہیں۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ جو افراد آخری وقت تک ریٹرن فائل نہیں کریں گے، ان پر جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو چاہیے کہ آج رات 12 بجے سے پہلے اپنے گوشوارے جمع کرا دیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی اور جرمانے سے بچ سکیں۔ ایف بی آر نے اس عمل کو آسان بنانے کے لیے آن لائن سہولت فراہم کر رکھی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے ریٹرن بروقت فائل کر سکیں۔
مزید پڑھیں :ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نے اہم شخصیت قرار دیدیا