اہم خبریں

موسلا دھار بارش ،نشیبی علاقے زیر آب آگئے،جا نئے تفصیلات

کراچی ( اے بی این نیوز    )کراچی ایک بار پھر موسلا دھار بارش کی لپیٹ میں آ گیا، جس کے نتیجے میں شہر کے کئی علاقے پانی جمع ہو گیا۔ وقفے وقفے سے ہونے والی تیز بارش نے نکاسیٔ آب کے نظام کی قلعی کھول دی اور اہم شاہراہوں پر گندگی اور پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

اسٹیڈیم جانے والے بیشتر راستے بھی زیرِ آب آ گئے ہیں جس سے شہریوں، خصوصاً میچ دیکھنے جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بارش کے بعد کئی علاقوں میں گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہوگیا، جبکہ بجلی کی فراہمی بھی کئی گھنٹوں تک متاثر رہی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال بارش کے ساتھ یہی مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن نکاسیٔ آب کے مستقل حل کے لیے کوئی اقدامات نظر نہیں آتے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر بارش کا سلسلہ مزید جاری رہا تو شہری زندگی مفلوج ہونے کے خدشات مزید بڑھ جائیں گے۔

مزید پڑھیں :پیٹرول اور ڈیزل کی تازہ قیمتوں کا اعلان،جا نئےفی لٹر کتنا اضافہ ہوا

متعلقہ خبریں