اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل کی تازہ قیمتوں کا اعلان،جا نئےفی لٹر کتنا اضافہ ہوا

یو اے ای ( اے بی این نیوز    )متحدہ عرب امارات نے اکتوبر 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی تازہ قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جو یکم اکتوبر سے نافذ ہوں گی۔ ابوظہبی سے جاری تفصیلات کے مطابق سپر 98 پیٹرول کی نئی قیمت فی لیٹر 2.77 درہم مقرر کی گئی ہے جبکہ اسپیشل 95 پیٹرول 2.66 درہم فی لیٹر دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ ای پلس کی قیمت 2.58 درہم اور ڈیزل کی قیمت 2.71 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اگرچہ قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے لیکن متحدہ عرب امارات اب بھی دنیا کے اُن 25 ممالک میں شامل ہے جہاں ایندھن سب سے سستا دستیاب ہے۔ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے باوجود ملک میں پیٹرول کی اوسط قیمت 2.58 درہم فی لیٹر کے قریب ہے، جو خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں نسبتاً کم ہے۔
مزید پڑھیں :کے پی حکومت کا زوال شروع ،بڑا دھچکا،جا نئے کتنے وزرا مستعفی ہو گئے

متعلقہ خبریں