اہم خبریں

پنجاب میں بدترین سیلاب،کشکول اٹھانے کی ضرورت نہیں ، مریم نواز

چکوال ( اے بی این نیوز    )کچھ لوگ برے وقت میں نوازشریف کو چھوڑ کر چلے گئے۔ میں نے بھرپور ساتھ دیا۔ جب حلف اٹھایا تو پنجاب میں لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال تشویشناک تھی۔ جرائم کی شرح دیکھی تو ہوش اڑ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا چکوال میں تقریب سے خطاب۔ کہاسی سی ڈی بننے کے بعد جرائم کی شرح میں کمی آئی۔ محفوظ اور پرامن پنجاب میرا خواب ہے۔ میں سیاستدان بننے کی خواہاں نہیں تھی۔ پانامہ لانچ ہونے کے بعد نوازشریف نے مشکل وقت دیکھا۔ میں نے 2011 میں سیاست جوائن کی ۔ پہلا الیکشن 2024 میں لڑا۔

اڈیالہ جیل کے سیل میں والدہ کے انتقال کا پتہ چلا۔ مجھے بغیر کسی قصور کے 2بار جیل جاناپڑا۔ میری جیل کی زندگی آسان نہیں تھی۔ تندور کی طرح تپ رہا ہوتاتھا۔ میں کبھی اے سی کےبغیر نہیں رہی تھی۔ جس کو سڑکیں اور سستی روٹی نہیں ملتی وہ اپنے حکمران سے سوال کریں۔ پنجاب میں بدترین سیلاب آیا ۔ دوسرے صوبوں نے پنجاب پر پریس کانفرنسیں کیں اس کی بہت تکلیف ہوئی۔ وزیروں کاکام اے سی والے کمروں میں بیٹھنا نہیں۔ مشکل میں آپ کے پاس موجود ہونا ہے۔ اپنے پیسے سے متاثرین کی مدد کریں گے ۔ کشکول اٹھانے کی ضرورت نہیں ۔

مزید پڑھیں :سیلاب پر بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے کنوینئر علی حیدر گیلانی مستعفی

متعلقہ خبریں