کراچی ( اے بی این نیوز )کراچی سے افسوسناک خبر ہے کہ صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔ مرحومہ کا انتقال کراچی کے ضیاء الدین اسپتال میں ہوا، جہاں وہ زیر علاج تھیں۔ اہل خانہ کے مطابق نمازِ جنازہ اور تدفین کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس دکھ کی گھڑی میں سیاسی و سماجی شخصیات نے وزیر داخلہ اور ان کے خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔
مزید پڑھیں :بجلی مزید مہنگی ؟فیصلہ محفوظ