اہم خبریں

100 فیصد ٹیرف عائد

واشنگٹن ( اے بی این نیوز       )وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے جاری کوششیں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں اور دونوں فریقین کے درمیان معاہدے کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق امید ہے کہ جلد ہی جنگ بندی پلان پر اتفاق ہو جائے گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس حوالے سے قطر سے بھی مشاورت کریں گے تاکہ معاہدے کو عملی شکل دی جا سکے۔اسی دوران امریکی صدر نے ایک بڑا تجارتی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سے باہر بننے والی تمام غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ ٹرمپ کے اس فیصلے سے بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے
کیونکہ بھارت کی فلمی مارکیٹ امریکا میں خاصی بڑی ہے۔رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے غیر ملکی فرنیچر پر بھی اضافی ٹیرف لگانے کا عندیہ دیا ہے، جس سے عالمی تجارتی تعلقات مزید کشیدگی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدامات امریکا کی انڈسٹری کو تقویت دینے کی کوشش ہیں لیکن اس سے بین الاقوامی مارکیٹ پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید پڑھیں :بجلی مزید مہنگی ؟فیصلہ محفوظ

متعلقہ خبریں