اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اگست 2025 کی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی تھی جس پر نیپرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں عوامی سماعت ہوئی۔نیپرا اعلامیے کے مطابق سماعت کی صدارت چیئرمین نیپرا نے کی، جس میں وزارت توانائی کے نمائندے، بزنس کمیونٹی، صحافیوں اور شہریوں نے شرکت کی۔
اتھارٹی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی آراء کو تفصیل سے سنا اور کہا کہ فیصلہ ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد جاری کیا جائے گا۔اگر یہ اضافہ منظور ہوتا ہے تو اس کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا اور اکتوبر کے بجلی کے بلوں میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ حکومتی پالیسی کے مطابق اس ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے-الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
مزید پڑھیں :پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مابین سیاسی جنگ عروج پر، عظمیٰ بخاری نے شازیہ مری کو آڑے ہاتھوں لے لیا